سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے
سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے، جی ایم سکندر نے بطور بیورو کریٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے
سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق چیف سیکرٹری پنجاب جی ایم سکندر انتقال کرگئے، جی ایم سکندر نے بطور بیورو کریٹ وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔

جی ایم سکندر کی نماز جنازہ مسجد امام حسین بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی، محمد خان بھٹی، میاں عامر محمود، خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز خالقِ حقیقی سے جا ملے

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی 39 سال پر محیط حکومت پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تعلیمی، انتظامی اور بالخصوص سماجی شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ امریکہ اور برطانیہ میں مقیم دو بیٹوں کی واپسی کے بعد ان کا جسد خاکی آج بہاولپور لایا جائے گا، نماز جنازہ کل جمعتہ ا لمبارک بعد نماز عصر مرکزی عید گاہ بہاولپور میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

وہ 2000 میں 62 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئے اور طویل عرصہ سے علیل تھے، ان کی اہلیہ اور ایک بیٹی پہلے ہی وفات پا چکی ہیں۔ انہوں نے 5 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کی بیٹی بھی بیرون ملک سے پاکستان آئی ہوئی ہے۔ ان کے بڑے بیٹے فاروق نواز بھی علیل ہیں، ان کے منجھلے بیٹے محمود نواز جو پنجاب بینک میں آفیسر ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے دو بھائی امریکہ اور برطانیہ سے آج لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ اپنے مرحوم والد کے جسد خاکی کے ساتھ بہاولپور آئیں گے۔