
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں ملازمین کی مقررہ اوقات کے مطابق حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی، وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹریز ، وفاقی محکموں اور اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی۔
محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام سربراہان خود بھی مقررہ اوقات کے مطابق دفتر میں حاضری اور با قاعدگی کو یقینی بنا کر مثال قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا میں چند دن باقی
سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلہ میں وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانےکیلئے کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی محکموں کے دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔