پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا میں 26 دن باقی
Afghan Refugees
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلا کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

    اس فیصلے کے تحت پی او آر اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو 1ستمبر 2025 تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اب اس ڈیڈلائن میں صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق انخلا کے اس عمل کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنا، قانونی اور منظم رہائش کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا عمل فوری شروع کرنیکا فیصلہ

اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی بدسلوکی نہیں کی جائے گی بلکہ انسانی ہمدردی کے تحت واپس جانے والے افغان شہریوں کے لیے خوراک، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکام نے متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔