پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اعلان یکم اگست کو کرے گی، جنید اکبر
PTI protest strategy
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے آئندہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ حکمت عملی آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی آئندہ جدوجہد کی بنیاد ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بات چیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائدین سے مشاورت کا عمل جاری ہے، یکم اگست کو احتجاجی منصوبہ باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں عوامی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود بکھر جائیں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قسم کی پسپائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 129 : پی ٹی آئی کا حماد اظہر کو امیدوار بنانے کا فیصلہ؟

علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ عوام اب بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سیاسی منظرنامے میں اس اعلان کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کی توجہ ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرد مرکوز ہو گئی ہے۔