سینیٹ الیکشن: کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے، عرفان سلیم
Irfan Saleem PTI
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کورنگ امیدوار عرفان سلیم نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔

عرفان سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوام کے ووٹوں سے قائم ہوئی،ہم اس پر کوئی دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس گھر جوڑ اور سازشی نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، جو سینیٹ الیکشن میں کھیل کھیلا جا رہا ہے، اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستران تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو جھکنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل

 

 

 

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ عمران خان کے نظریئے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی اس نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

عرفان سلیم نے پارٹی رہنماؤں عائشہ بابو، خرم ذیشان، وقاص اورکزئی اور ارشاد حسین کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب مل کر اس جدوجہد کا حصہ ہیں اور کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔