سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کئے/ فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے بانی پی ٹی ائی عمران خان کی طرف سے دیئے گئے امیدواروں کے ناموں کی توثیق کر دی۔ جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا بیٹا موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینیٹ میں خواتین کی نشست پر روبینہ ناز پارٹی کی امیدوار ہوں گی، ٹیکنو کریٹ نشست پر اعظم سواتی کو ٹکٹ دیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے بلا مقابلہ فیصلہ ہوا تاکہ خرید و فروخت کے کلچر کے خاتمے کی کوشش کی جائے، بلا مقابلہ فیصلے کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، سیاسی کمیٹی نے بلا مقابلہ فیصلے کی کثرت رائے سے توثیق کی، باقی امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔