ملازم پر فائرنگ، بشریٰ بی بی کا بیٹا موسی گرفتار

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا بیٹے موسی/ فائل فوٹو
July, 17 2025
پاکپتن: (سنو نیوز) بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسی نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ملازم علی بہادر پر فائرنگ کر دی جس وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق موسی مانیکا نے اسلحہ سے لیس ہوکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کو اٹھانے سے منع کر دیا۔ پاکپتن ڈی پی او جاوید چدھڑ نے واقعہ پر سخت نوٹس لے لیا۔ پاکپتن پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے موسی مانیکا کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ
پولیس نے ملازم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ پاکپتن واقعہ پیر غنی کوٹھی پر پیش آیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے، ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نپٹاجائے گا۔