
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونا طے تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ تبدیل کر لیا گیا ہے۔ اب یہ سماعت اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔ اب یہ سماعت اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو عدالت کے عملے کی جانب سے اس فیصلے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق کیس کی حساسیت اور دیگر انتظامی امور کے باعث سیکیورٹی یا تکنیکی وجوہات کے پیش نظر مقام کی تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی
ذہن نشین رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر تحائف کے غیرقانونی استعمال اور معلومات چھپانے کے الزامات ہیں، جس پر عدالت میں باقاعدہ کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب سیاسی حلقوں اور عوام کی نظریں اس اہم مقدمے پر جمی ہوئی ہیں، کیونکہ یہ کیس نہ صرف سابق وزیراعظم کیلئے قانونی پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے بلکہ ملک کی سیاسی فضا پر بھی گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔