
شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت کارکنوں کی جانب سے مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی، جس سے موقع پر کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹرینز کا قافلہ لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالہ تک پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پرامن سیاسی سرگرمی کے تحت لاہور پہنچ رہے،گرفتاریوں کا مقصد تحریک کو دبانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی تحریک شروع؟
پارٹی ذرائع کے مطابق قافلے کا اگلا مرحلہ رائیونڈ فارم ہاؤس کی جانب روانگی ہے، جہاں اہم اجلاس اور عشائیے کا انعقاد ہونا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قافلے کی لاہور آمد اور کارکنوں کی گرفتاریاں ملک میں ایک نئی سیاسی ہلچل کو جنم دے سکتی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے بڑے احتجاجی اعلان کا عندیہ دیا جارہا ہے۔