
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قافلے کی صورت میں لاہور روانگی سے قبل ہی احتجاج کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کسی تحریک کی شروعات نہیں ہو رہی،بس ایک میٹنگ کیلئےلاہور جارہے ہیں،گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے،پنجاب میں پاکستان تحیک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسمبلی کو نظر انداز نہیں کیا ان سے بھی رابطےمیں ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجا نے کہا ہمارا حق ہے کہ ہم سڑک پر چل سکتے ہیں،آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے مگر یہ حق ہم سے چھین لیا گیا،ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں اور ان کے مسائل سنیں، عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فرخ کھوکھر کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا فیصلہ
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قافلے کےلاہورجانے سےجی روڈ پر احتجاج کا ماحول بنے گا،عوام میں پیغام جائے گا کہ ہم عمران خان کے پیچھے متحد ہیں،5 اگست تک تحریک انصاف کا احتجاج عروج پر پہنچ جائے گا۔