فرخ کھوکھر کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا فیصلہ
Farukh Khokhar
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان 18 جولائی بروز جمعہ کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں۔ ان کا تعلق پوٹھوہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم تاجی خان کھوکھر کے خاندان سے ہے۔

جے یو آئی اسلام آباد کے امیر پیر مفتی اویس عزیز بھی اس ملاقات اور تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی مولانا کو سینیٹ الیکشن پر اتحاد کی پیشکش

 

 

 

فرخ کھوکھر نے اپنے فیسبک پیج پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی موقف، خصوصاً مسئلہ ختم نبوت پر جرات مندانہ مؤقف سے متاثر ہو کر اس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 جولائی کو شام 4 بجے ڈیرہ تاجی کھوکھر میں ایک اہم پریس کانفرنس ہوگی، جس میں وہ اپنی سیاسی وابستگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔