سینئر رہنما پی ٹی آئی کا بیٹا گرفتار
PTI leader son arrested
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خالد گجر کے بیٹے عادل گجر کو غیرقانونی اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے کے استقبال کے دوران سرعام اسلحہ لہرایا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عادل گجر نے قافلے کے گزرنے کے موقع پر ناجائز اسلحے کی نمائش کی، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی تحفظ کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ رائیونڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک، فیصلوں کا اعلان آج متوقع

 

 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو۔

پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے اور کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش یا عوامی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔