
شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین الرٹ کے مطابق، مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی تفصیل درج ذیل ہے:
خیبرپختونخوا: پشاور، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، چترال، دیر، کرم، لکی مروت، وزیرستان 11 سے 17 جولائی کے دوران تیز بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
پنجاب: لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان، بھکر، لودھراں، مظفرگڑھ، رحیم یار خان 11 سے 16 جولائی تک بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا امکان۔
بلوچستان: قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، سبی، نصیر آباد، لورالائی، خضدار، لسبیلہ میں 11 جولائی اور 13 سے 16جولائی کو شدید بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب نے 87 جانیں لے لیں
کشمیر اور گلگت بلتستان
13 سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک اور تیز بارشوں کا امکان۔
سندھ: سکھر، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، جیکب آباد، دادو، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر 15 سے 17 جولائی کے درمیان بارشیں متوقع ہیں۔
14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان اور دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
مزید برآں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے باعث فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور چھتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے جبکہ سفر کرنے والے افراد اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں سے گریز اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کی تلقین کی گئی ہے۔
ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئ ہے تاکہ کسی بھبی ہنگامی صورتحال پہ قابع پایا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ شدید بارشوں کا سلسلہ شہری و دیہی زندگی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے۔