
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ رپورٹس کے مطابق 26 جون سے 9 جولائی کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیلاب اور بارشوں سے ملک کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سات کلومیٹر سڑکیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ تین پلوں کو نقصان پہنچا۔ 171 گھروں کو جزوی اور 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ مویشیوں کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے، اب تک 106 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور حفیظ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی
محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ہنگامی صورتِ حال میں مقامی انتظامیہ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔