
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آگئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پانچ فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکار بڑی محنت سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
آتشزدگی کے باعث بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا، جس کے نتیجے میں آس پاس کی فضا میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ ریسکیورز نے عمارت کو خالی کرا لیا ہے اور اردگرد کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
واضح رہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ہو سکتی ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مگر املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی طلب کی گئی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد آگ پر قابو پا لیا جائے۔