سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: ججز کیخلاف 19 شکایات متفقہ طو پر خارج
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیں جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیں جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 24 شکایات کا جائزہ لیا، کونسل نے متفقہ طور پر 19 درخواستیں نمٹا دیں جبکہ ججز کیخلاف 5 درخواستوں پر کاروائی وقتی طور پر موخر کر دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل سیکریٹریٹ سروس رولز 2025 کی منظوری دیدی گئی، سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت ہے، انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی۔