ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
Pakistan Railways
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) وزیراعظم 19 جولائی کو اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ، مسافروں کو پریمیم ڈائننگ اور فری وائی فائی کی سہولت حاصل ہوگی۔

 پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا جس کا  افتتاح 19 جولائی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ یہ ٹرین جدید ترین کوچز  پر مشتمل ہوگی جن میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیار کا ڈائننگ کار اور مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق بزنس ٹرین میں 28 کوچز ہوں گے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارتِ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ادارے کی ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہے، جس میں ٹکٹنگ نظام، اسٹیشنوں کی حالت اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بےنظیر انکم سپورٹپروگرام، اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے نے بریک وین اور سامان بردار کوچز کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو شفاف طریقے سے آؤٹ سورس کی گئی سہولیات کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ بزنس ٹرین کا مقصد مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور جدید سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔