آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
8th grade board exams
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو دوبار بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں اس اہم قدم کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات پانچ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعتوں کے لیے اسسمنٹ ٹیسٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کا  منظم جائزہ لیا جا سکے۔

 اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امتحانی نظام کو شفاف اور طلبہ کی تعلیمی ترقی سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تین سال تک نئے میڈیکل کالجز کھولنے پر پابندی

واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 2019 میں ختم کر دیے گئے تھے، جس کے بعد مسلسل تعلیمی حلقوں کی جانب سے دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔