
ان کے مطابق دونوں نے اردو سیکھنے کے لیے ایک باقاعدہ استاد بھی رکھ لیا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شاید عمران خان اپنے بیٹوں کو پاکستان میں سیاست کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ بلال یاسین کا کہنا مزید کہنا تھا کہ اردو سیکھنا اور تقریری تربیت لینا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں صاحبان پاکستانی عوام سے خطاب کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی درخواست منظور، عمران خان کو بھیجا گیا لیگل نوٹس ریکارڈ کا حصہ بن گیا
یاد رعہے کہ علیمہ خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاسم اور سلیمان پہلے امریکہ جائیں گے تاکہ وہاں عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں اور بعد میں پاکستان میں تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سیاسی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر یہ بات درست ہے تو یہ تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان سلاخوں کے پیچھے ہیں اور انکی پارٹی کو بھی قیادت کی ضرورت ہے۔