
نادرا حکام کے مطابق ہر پاکستانی شہری جو 18 سال کا ہو جائےاسے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ بنوانا چاہیے کیونکہ یہ قانونی طور پر ایک تسلیم شدہ شہری بننے کا پہلا قدم ہے۔
پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مندرجہ زیل دستاویزات درکارہیں:
· کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ (یونین کونسل یا کینٹ بورڈ سے جاری شدہ)
· والدین یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کا CNIC
· اگر والدین میں سے کوئی فوت ہو چکا ہو یا لاپتا ہو تو قانونی سرپرستی کے دستاویزات اور نادرا سے منظور شدہ حلف نامہ درکار ہوگا
یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی
درخواست کا طریقہ کار:
ٹوکن کا حصول:
نادرا رجسٹریشن سینٹر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے ریسیپشن سے ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔
بائیومیٹرک تصدیق:
نمبر آنے پر متعلقہ کاؤنٹر پر جائیں۔ والدین یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔
ڈیٹا انٹری:
اپنی تمام ذاتی معلومات فراہم کریں۔ آپ کی تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔ فارم کا پرنٹ آؤٹ آپ کو دیا جائے گا تمام معلومات کو اچھی طرح چیک کریں اور کسی بھی غلطی کی فوری نشاندہی کریں۔
فارم کی تصدیق:
فارم کو والدین یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تصدیق کروانا ضروری ہے۔
اگر آپ قانونی سرپرستی میں شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں، تو فارم کسی مجاز افسر یا عوامی نمائندے سے تصدیق کروائیں۔ اس کے ساتھ حلف نامہ اور CNIC رکھنے والے گواہ کو بھی ساتھ لائیں۔
فائنل انٹرویو:
فارم جمع کروانے کے بعد، نادرا آفس انچارج آپ سے والدین یا بہن بھائیوں سے متعلق چند سوالات کرے گا تاکہ معلومات کی تصدیق ہو سکے۔
فیس کی ادائیگی:
درخواست منظور ہونے کے بعد، آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی SMS موصول ہوگا۔ فیس نادرا دفتر میں یا آن لائن درج ذیل کیٹیگری کے مطابق ادا کریں:
· ایگزیکٹو کیٹیگری: 2,500 روپے (کارڈ 7 دن میں تیار)
· ارجنٹ کیٹیگری: 1,500 روپے (15 دن میں تیار)
· نارمل کیٹیگری: 750 روپے (30 دن میں تیار)
رسید اور کارڈ کی وصولی:
درخواست مکمل ہونے کے بعد، منتخب کردہ کیٹیگری کے مطابق وقت گزرنے پر، آپ اپنا شناختی کارڈ اسی نادرا سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رفہے کہ نادرا نے تمام اہل شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلا تاخیر اپنا شناختی کارڈ بنوائیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔