پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی صحت سے متعلق اہم خبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز / فائل فوٹو
July, 11 2025
پشاور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کے لیے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، ڈاکٹرز چند اہم ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ شبلی فراز کی دل کی ایک اہم شریان پر مسل برج پایا گیا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
شبلی فراز کی عمر 67 سال ہے اور وہ گزشتہ 7 برس سے دل کے مریض ہیں۔ اسلام آباد میں ان کی تین مرتبہ انجیوگرافی بھی ہو چکی ہے، ان کے علاج کے لیے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 10 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔