موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ

محکمہ ایکسائز کی تجویز کو مسترد کر کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا/ فائل فوٹو
July, 10 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز کی تجویز کو مسترد کر کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
ایکسائز حکام کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس میں 55 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جو 550 سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی۔ 650 سے 1000 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 275 روپے کا اضافہ، 3025 روپے ہو گئی، ایک ہزار سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 550 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فیس 6050 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،نئی قیمتیں کیا؟
1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 1100 روپے کا اضافہ، یہ 12100 روپے کر دی گئی، ایچ ٹی وی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 550 روپے کا اضافہ اور 6050 روپے کر دی گئی۔ نئی ٹرانسفر فیس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ مالی سال شروع ہونے سے قبل محکمہ ایکسائز نے حکومت کو ٹرانسفر فیس نہ بڑھانے کی تجویز دی تھی۔