ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،نئی قیمتیں کیا؟
Honda Car Price Hike
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف آٹو کمپنی ہونڈا نے بھی دیگر کار ساز اداروں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور ان کا اطلاق ان تمام گاڑیوں پر ہوگا جن کی بکنگ یکم جولائی یا اس کے بعد کی جائے گی۔

ہونڈا کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں اضافہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں متعارف کروائے گئے NEV (نیو ایکسائز ویلیو) لیوی کے باعث کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی، بین الاقوامی مال برداری کے اخراجات میں اضافہ اور دیگر معاشی دباؤ نے کمپنی کو مجبور کیا کہ وہ یہ بوجھ صارفین پر منتقل کرے۔

نئی قیمتوں کی تفصیل:

Honda City MT 1.2  کی قیمت میں 47,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 46,96,000 روپے

Honda City CVT 1.2  کی قیمت میں 48,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 47,37,000 روپے

Honda City CVT Aspire  کی قیمت میں 1,20,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 59,69,000 روپے

Honda BR-V 1.5 CVT S  کی قیمت میں 1,30,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 64,29,000 روپے

Honda Civic Oriel  کی قیمت میں 1,75,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 88,34,000 روپے

Honda Civic Turbo RS  کی قیمت میں 2,01,000 روپے اضافہ ہوا

نئی قیمت: 1,01,00,000 روپے

اضافی اخراجات:

خریداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ تمام حکومتی ٹیکس، ڈیوٹیز اور لیویز کی ادائیگی ان کی ذمہ داری ہوگی، جبکہ فریٹ چارجز اور ودہولڈنگ ٹیکس بھی علیحدہ سے چارج کیے جائیں گے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ قیمتیں عارضی ہیں اور مارکیٹ صورتحال کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب قیمتوں میں اس اچانک اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتیں قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہیں، اور اب مزید بوجھ عوام کیلئے پریشان کن ہے۔