
7 جولائی کو لاہور میں ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران جنید صفدر کی سکیورٹی گاڑی کو روکا۔ گاڑی پر کالے شیشے ہونے کے باعث قانون کے مطابق چالان کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے ٹریفک پولیس کے پیشہ ورانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا:
"پنجاب پولیس کے ان اہلکاروں نے میری گاڑی روکی اور چالان کیا، ان کا رویہ بہت متاثر کن تھا۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔"
یہ بھی پڑھیں:جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قانون پر عمل درآمد کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے ٹیم کے انچارج شاہ زیب اور اہلکاروں پرویز، حیدر، اور مجاہد کو سراہتے ہوئے کہا:
"آپ نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا، یہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کی یکساں پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔"