جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
succession certificate
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق جانشینی سرٹیفکیٹ ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی فرد کے انتقال کے بعد اس کے وارثین کو اس کے اثاثوں کی تقسیم اور قانونی ملکیت کی تصدیق کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق، یہ سرٹیفکیٹ منقولہ اثاثوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جن میں نقد رقم، بینک اکاؤنٹس، گاڑیاں، اسٹاک اور بانڈز شامل ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ رہنمائی میں واضح کیا گیا ہے کہ ان منقولہ اثاثوں کے لیے جانشینی سرٹیفکیٹ عام طور پر 20 دن کے اندر جاری کر دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ورثاء کے لیے اثاثوں کی تقسیم اور منتقلی کے عمل کو تیز کرنا اور اس میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے ذریعے افراد کو قانونی پیچیدگیوں سے نجات ملتی ہے اور وہ اپنے حقوق کو جلد از جلد حاصل کر پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں، نادرا کا اہم اعلان

 نادرا کی یہ سہولت ورثاء کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے کیونکہ اس سے اثاثہ جات کی منتقلی کا عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے حکومت نے نہ صرف قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ عوام کو ان کے حقوق کی بہتر فراہمی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔