
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی ظفرعباس کے ڈرائیوررائب رضا نقوی چلا رہے تھے۔
متاثرہ افراد میں 18 سالہ عبدالاہد اور 19 سالہ حنیف شامل ہیں جبکہ عبدالاہد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر LEH-0110 ہے، موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ عینی شاہدین نے گاڑی کی نمبر پلیٹ اٹھا لی جو تصادم کے دوران گر گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: کمسن بچے نے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
زخمیوں کو پہلے شارع فیصل پر واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں مزید علاج کے لیے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔ سید ظفر عباس مبینہ طور پر پہلے اسپتال پہنچے اور متاثرہ افراد کی دوسرے اسپتال منتقلی میں مدد فراہم کی۔
ایس ایچ او سمن آباد رانا اجمل کے مطابق، حادثے کے بعد گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو غائب کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس نے زخمیوں کے بیانات لینے کے لیے اسپتال کا دورہ کیا، لیکن ان کی تشویشناک حالت کے باعث بیانات نہیں لیے جا سکے۔