لاہور: کمسن بچے نے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ بچے نے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ بچے نے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ بچے نے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کو حراست میں لے کر حولات میں بند کر دیا۔ بچے کے والدین میں سے ابھی تک کوئی تھانہ نہیں آیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین تھانہ میں آئے مگر ایف آئی آر نہیں دی۔ لواحقین کی طرف سے درخواست وصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں ، سیلابی صورتحال کا الرٹ

بعدازں پولیس نے کمسن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ 14 سالہ حاشر ولد عمر کے خلاف شاہدرہ ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ کار حادثے میں 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ مقدمہ متوفی ملک امین کے بڑے بھائی ملک نوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔