
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور سویڈش حکام کے مابین ویزا سروس کے حوالے سے سٹاک ہوم میں سیاسی مشاورت ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ جبکہ سویڈن وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی معاملات نے کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست جمع کرا سکیں گے، تین ماہ کی مختصر مدت کیلئے سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
🔊PR No.1️⃣9️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 7, 2025
Sweden to Reopen Visa Services in Islamabad
Following the Bilateral Political Consultations between the Ministries of Foreign Affairs of Pakistan and Sweden, held in Stockholm on 2 July 2025, the Government of Sweden has announced the resumption of visa… pic.twitter.com/01y4A7Fhx8
ترجمان دفتر خارجہ نے اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط ہونے کا عکاس ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2023 میں سویڈن نے سکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اب پاکستانی 32 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں
سفارتخانے کی بندش کے بعد مائیگریشن سیکشن کو موصول شدہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کر سکتا تھا اور نہ ہی کوئی دستاویزات قونصل خانوں، جیریز یا درخواست گزاروں کے پتے پر بھیجی جا سکتی تھیں۔
اُس وقت سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس میں کہا گیا تھا،" ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے سے درخواست گزاروں کو تکلیف ہوگی، لیکن ہمارے درخواست گزاروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے"۔