اب پاکستانی 32 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں
Visa Free Countries
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اب دنیا کے بتیس (32 )ممالک میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت دستیاب ، بین الاقوامی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ فری یا آن ارائیول ویزہ کی سہولت رکھنے والے ممالک کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری جن ممالک میں آسانی کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں ان میں نمایاں نام درج ذیل ہیں: ڈومینیکا، ہائیتی، نیپال، مالدیپ، روانڈا، سیشلز، مائکرونیشیا، بارباڈوس، کک آئی لینڈز اور سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز۔ ان ممالک میں  مکمل طور یا صرف  ویزہ فری داخلے کی اجازت حاصل ہے اس کے علاؤہ یہ ہے کہ فقط آمد پر ویزہ کی سہولت حاصل ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حکومت مزید ممالک سے دوطرفہ سفری معاہدوں کے لیے کوشاں ہے، تاکہ پاکستانی شہریوں کے لیے عالمی سفر کو سہل اور باسہولت بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا: وزیر داخلہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ کی مجموعی رینکنگ اب بھی دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے مقابلے میں کمزور ہے، لیکن اس قسم کی سہولیات سے عوام کے لیے بیرونِ ملک سفر کے نئے دروازے کھلے گے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ مزید ویزہ فری معاہدے ممکن بنائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ ہر سال جاری ہونے والی بین الاقوامی درجہ بندی میں ویزہ فری سہولت کو ایک اہم معیار مانا جاتا ہے، جس پر حکومت کی توجہ مستقبل میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔