چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس میں گزشتہ روز ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
July, 6 2025
(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور بونجی میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس میں گزشتہ روز ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ریکارڈ کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ پارہ 17 جولائی 1997 میں 47.7 ڈگری رہا تھا۔ بونجی میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں 12 جولائی 1971 میں زیادہ سے زیادہ پارہ 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم بھرگیا، سپل وے کھول دئیے گئے
اس کے علاوہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ہنزہ میں 39، سکردو میں 38 اور استور میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر بلند علاقوں میں چترال میں 42 ، مظفر آباد میں 40، دیر میں 39، ایبٹ آباد میں 33 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔