اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس نے عام شہری کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس نے عام شہری کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

سرکاری نرخنامے اور بازار میں دستیاب قیمتوں میں نمایاں فرق دیکھنے میں آیا ہے۔ آلو کی فی کلو سرکاری قیمت 75 روپے پر برقرار ہے جبکہ بازار میں آلو 90 روپے فی کلو بکنے لگا۔ پیاز کی فی کلو سرکاری قیمت 50 روپے پر برقرار ہے جبکہ بازار میں درجہ اول پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مٹر کی فی کلو سرکاری قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی فی کلو سرکاری قیمت 65 روپے پر آگئی جبکہ بازار میں ٹماٹر فی کلو 80 روپے میں بکنے لگے۔ لہسن چائنہ کی فی کلو سرکاری قیمت 260 روپے پر برقرار ہے۔ بازار میں لہسن چائنہ 400 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔

ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 420 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ مارکیٹ میں ادرک چائنہ 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ بازار میں سبز مرچ 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 76 ہزار ارب روپے سے متجاوز

اروی کی فی کلو سرکاری قیمت 135 روپے پر برقرار رکھی گئی جبکہ بازار میں اروی 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو پر مقرر کی گئی جبکہ بازار میں بھنڈی 180 روپے فی کلو تک فروخت کی جانے لگی۔ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو رکھی گئی ہے جبکہ بازار میں پھول گوبھی 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

گاجر چائنہ کی فی کلو سرکاری قیمت 90 روپے پر برقرار ہے جبکہ بازار میں گاجر چائنہ 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ مٹر کی سرکاری قیمت 220 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ بازار میں مٹر 270 روپے فی کلو بکنے لگے۔ کریلے کی فی کلو سرکاری قیمت 110 روپے ہے جبکہ بازار میں کریلا 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ دیسی لیموں کی فی کلو سرکاری قیمت 305 روپے پر برقرار ہے جبکہ بازار میں دیسی لیموں 350 روپے فی کلو بکنے لگا۔

اسی طرح زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا جس کے  بعد زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 344 روپے پر آگئی۔ بازار میں زندہ مرغی 370 روپے فی کلو تک فروخت کی جانے لگی۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 498 روپے پر آگئی۔ بازار میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی فی درجن سرکاری قیمت 249 روپے پر برقرار ہے۔