سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
July, 5 2025
(ویب ڈیسک) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، جو جاری بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا علیحدہ سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور پر حساس علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اطلاق 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا، ایسے سرکاری ملازمین جو یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہوئے، ان کو 2017 کے بنیادی پے سکیل کی بنیاد پر الاؤنس ملے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کا اطلاق یکم جولائی 2025سے ہوگا۔