ن لیگ نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی بڑی وکٹ گرا دی
پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی بڑی وکٹ گرا دی۔
فائل فوٹو
مظفرآباد: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی بڑی وکٹ گرا دی۔

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت میں کا سلسلہ جاری ہے، صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بھرپور سیاسی اننگرز کا آغاز کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات چودھری اکمل سرگالہ نے اہم ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا، پارٹی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

آزاد کشمیر کے لیگی صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،عاشورہ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پاکستان میں جنرل الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے لڑا،آج اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی قافلے میں شمولیت اختیار کی، ان کی عزت و تکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

اکمل سرگالہ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن نظریے کا نام ہے، ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر و دیگر لیگی قیادت نے کہا کہ اکمل سرگالہ صرف اپنے حلقے تک محدود نہیں رہیں گے،اکمل سرگالہ کی شمولیت سے مہاجرین حلقوں میں مثبت سیاسی پیغام گیا،مسلم لیگ ن عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے۔

مقامی لیگی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید لوگ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے ، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔