
مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوگی، جس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ وہ اہلبیت علیہم السلام کے مصائب اور شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔
مجلس کے بعد جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بارہ امام امام بارگاہ پر کچھ دیر کیلئے قیام کرے گا۔ بعدازاں علم پر پھولوں کی تبدیلی کے بعد جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 5000 سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں ماہر نشانہ باز بھی شامل ہیں جو بلند و بالا عمارتوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کی گزرگاہوں کی مکمل سوئپنگ کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں علمائے کرام سب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
آپ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،
وزیر داخلہ نے مذہبی آہنگی کے لئے مولاناعبدالخبیر آزاد کی کاوشوں کو سراہا
مولاناعبدالخبیر آزاد ہر موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،
یہ بھی پڑھیں:لاہور: 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اے این پی آر کیمروں کے ذریعے جلوس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے بھی حفاظتی امور میں شریک ہیں۔ جلوس کے راستوں، ملحقہ بازاروں اور گلیوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، گرومندر سے آگے ٹریفک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah held special meetings regarding security, ensuring foolproof arrangements during Muharram: Sindh Senior Minister @sharjeelinam pic.twitter.com/1m6UXWd4pF
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) July 3, 2025
پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔