
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 بار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکار کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوکہا کہ سیاسی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کی خیبرپختونخوا حکومت کو یقین دہانی
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جب بھی ہونے ہیں، وہ سیاسی حکومت، سیاسی جماعت اور قیادت کے درمیان ہی ہونے ہیں، اگر سیاسی مسائل کا حل نکلنا ہے تو وہ سیاسی قیادت سے بات چیت کے ذریعے ہی نکلنا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسٹیبلشمنت کی مدد سے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا، یہ اپنے فیصلوں اور طرزِ سیاست کی وجہ سے اس جگہ پہنچے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی صوبائی حکومتیں نہ توڑتی تو شاید 9 مئی بھی نہ ہوتا، ان کا رویہ جمہوری نہیں، پی ٹی آئی جمہوریت کو ڈائیلاگ سے نہیں ڈیڈلاک سے چلانا چاہتے ہیں۔