
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سربرا جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
خیال رہے کہ جیل میں قید 5 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی پارٹی قیادت کو عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنیکی ہدایت
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ مذاکرات میں عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کیا جائے، مگر مذاکرات کے آغاز کی ذمے داری حکومت پر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے مذاکرات کی بات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت کے بغیر کہی ہے۔