
قومی اسمبلی کی سطح پر تین غیر مسلم نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا سے 8 خواتین ارکان کی رکنیت بحال ہوئی، جب کہ پنجاب سے 10 خواتین ارکان کو مخصوص نشستوں پر بحال کیا گیا۔ مجموعی طور پر قومی اسمبلی میں 21 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں 24 خواتین اور 3 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بحال کی گئی، جب کہ سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن کی رکنیت بحال ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 خواتین اور 4 غیر مسلم ارکان دوبارہ اپنی نشستوں پر بحال ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی
سیاسی جماعتوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی 14، پیپلز پارٹی کی 4 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 3 نشستیں بحال کی گئیں۔ مجموعی طور پر مسلم لیگ ن کی سب سے زیادہ 44 نشستیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بحال ہوئیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 10، مسلم لیگ ن کی 7، پیپلز پارٹی کی 6، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 23، پیپلز پارٹی کی 2، ق لیگ اور استحکامِ پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست بحال ہوئی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی ایک اور پیپلز پارٹی کی دو مخصوص نشستیں بحال کی گئیں۔ ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کی 13، پیپلز پارٹی کی 14 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست بحال کی گئی۔ اس کے علاوہ آئی پی پی، ق لیگ، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست بحال کر دی گئی۔