
نیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا جس کے تحت یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی گئی۔ لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 15 پیسے سستی کر دی گئی۔ اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی سٹور کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
ماہانہ پچاس یونٹ تک لائف لائن صارف کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا۔ ماہانہ 100یونٹ استعمال پر لائف لائن صارف کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہے گا۔ ماہانہ100 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کے ٹیرف مین 1 روپے 15 پیسے کمی کی گئی۔
100 یونٹ استعمال پر پرٹیکٹد صارص کا نیا ٹیرف 10روپے 54 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ ماہانہ 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارف کا ٹیرف 13 روپے ایک پیسے مقرر کیا گیا۔ غیر محفوظ صارفین کی تمام کیٹیگریز کیلئے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے سستی کی گئی۔
کمرشل صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے کمی کی گئی۔ کمرشل صارفین کا نیا اوسط بنیادی ٹیرف 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 15 پیسے سستی کی گئی۔ جنرل سروسز کا نیا ٹیرف 43 روپے 17 پیسے فی یونت مقرر کیا گیا۔
صنعتوں کیلئے بھی فی یونٹ بجلی اوسطا ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی جبکہ صنعتوں کیلئے نیا ٹیرف 33 روپے 48 پیسے مقرر کیا گیا۔ بلک صارفین کیلئے بھی فی یونٹ بجلی 1 روپے 15 پیسے سستی کی گئی۔ بلک بجلی صارفین کا نیا بنیادی ٹیرف 41 روپے76 پیسے مقرر کیا گیا۔
یاد رہے نیپرا نے کل ملک بھر کیلئے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔ حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی۔