
یونین کونسل کا برتھ سرٹیفیکیٹ حا صل کیے بغیر CRC نہیں بن سکتا۔ اس مقصد کے لیے نادرا آنے سے پہلے یونین کونسل تشریف لے جانا ہو گی ۔ نئے قواعد کے مطابق ب فارم بنوانے کے لئے بائیومیٹرک کی شرائط درج ذیل ہوں گی:
1 تا 3 سال کے عمر کے بچوں کے لیے تصویر یا بایومیٹرک کی ضرورت نہیں ۔3 سال سے کم عمر کے بچوں کے بے فارم کا وہی طریقہ کار ہو گا جو پہلے تھا لیکن جیسے ہی عمر3 سال سے زائد تجاوز کرے گی تو بے فارم کی میعاد ختم ہو جائے گی اور اس عمر میں جو تصویر لی جائے گی وہ 10 سال کی عمرتک کارآمد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
3تا 10 سال کے بچوں کے لیے تصویر لازمی قرار اور جہاں ممکن ہو آئرِس اسکین10 کو یقینی بنایا جائے گا۔
تاہم 10 تا 18 سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور بایومیٹرک دونوں لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فیس میں کسی بھی قسم کا اضافہ نیہں کیا گیا اور پچھلے بے فارم بھی منسوخ نہیں کیے گیے ہیں۔