
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں
شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری عثمان علی جیسے عوامی نمائندوں کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری عثمان علی عوامی خدمت کے مشن کو مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
چوہدری عثمان علی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی کامیاب منظوری پر مبارکباد پیش کی اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی ترقی، عوامی ریلیف اور اداروں کے استحکام کی ضمانت ہے۔