پنجاب بھر میں بارشوں سے تباہ کاریاں، 18 افراد جاں بحق
government IT initiative
فائیل فوٹو
پنجاب میں حالیہ بارشیں مختلف شہروں میں بڑے نقصان کا باعث بنی ہیں۔ سرکاری ادارے پی، ڈی، ایم، اے کے مطابق مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زیادہ تر اموات کا سبب چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوئیں۔ منڈی بہاؤالدین میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ،ڈی ،ایم ،اے کا کہنا ہے کہ 27 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کچھ گھر مکمل طور پر گر چکے ہیں۔ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
 
 
محکمہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
 
شہریوں کو کہا گیا ہے کہ خراب موسم میں احتیاط کریں، بچوں کو نہروں یا نالوں میں نہانے نا دیں۔