ریاضی کے اساتذہ کے لیے اچھی خبر
Math teachers
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک خوش آئند اقدام کے تحت، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ریاضی کے ڈگری ہولڈرز اساتذہ کے لیے ترقیوں کا اعلان کیا ہے۔

 محکمے کی ایکویویلنس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بی ایس (BS) ریاضی کی ڈگری اب ترقی کے لیے 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے طور پر تسلیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ، دو سالہ ایم ایس سی (MSc) کمپیوٹیشنل میتھمیٹکس والے اساتذہ بھی ترقی کے لیے اہل ہوں گے۔ یہ پالیسی دو سالہ ایم ایس سی اپلائیڈ یا پیور میتھمیٹکس کے حامل افراد پر بھی نافذ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان

یاد رہے کہ ماضی میں ریاضی میں ماہر اساتذہ کو محکمانہ ترقیاتی فہرستوں میں جگہ نہیں دی جاتی تھی، جس کے باعث کئی اساتذہ ایک دہائی تک ترقی کے منتظر رہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین (PTU) کے صوبائی صدر کاشف شہزاد نے اس اقدام کا استقبال کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ دیگر مضامین میں بی ایس ڈگری رکھنے والوں کو بھی وہی درجہ دیا جائے تاکہ تمام شعبوں کے ساتھ یکساں سلوک ممکن ہو سکے۔