منظور وٹو کی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر نمازِ جنازہ کی ادائیگی، ویڈیو وائرل
Ex CM Manzoor Ahmad Wattoo
فائل فوٹو
اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، ویڈیو میں منظور وٹو کو اوکاڑہ میں ایک دوست کی نماز جنازہ کے دوران اپنی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ منظور احمد وٹو نے اپنی گاڑی پہلی صف کے بالکل درمیان میں کھڑی کر رکھی ہے، جبکہ اردگرد لوگ صفیں باندھ کر نماز جنازہ پڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی ن لیگ میں واپس آنے کو تیار؟

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف مذہبی آداب کے خلاف ہے بلکہ سماجی ناہمواری کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ کئی صارفین نے اسے طاقت کا تکبر قرار دیا جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا مذہب میں امیر اور غریب کیلئے عبادات کے الگ اصول ہیں؟

دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عمر کے آخری حصے میں ہیں،اور بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ کھڑے نہیں ہوسکتے،اس وجہ سے انہوں نے اس حالت میں نماز جنازہ ادا کی۔