
انسانی جانوں اور املاک کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کی غرض سے صوبائی حکومت نے یہ فیصلکہ کیا۔ حکام کے بقول صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 جاری کی جا چکی ہے، جس کی رو سے دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کے دیگر ذرائع میں تفریحی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سیاحوں اور مقامی افراد کو دریا کے کنارے جانے سے منع کرنے کے لیے ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے ایک بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ میڈیا، سوشل نیٹ ورکس اور عوامی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو واضح طور پر یہ ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ دریاؤں سے فاصلے پر رہیں اور مون سون کی بارشوں کے دوران اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات واقعہ، شاہد آفریدی نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
حکام نے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پرعمل کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔