گیس کے بلوں میں فکسڈ چارجز بڑھانے کی منظوری
gas bills
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے گھریلو گیس کے بلوں میں فکسڈ 50 فیصد چارجز بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ، اس فیصلہ پر 1 جولائی 2025 پر عملدرآمد ہوگا۔

اس تبدیلی کے بعد 400 روپے فکسڈ چارج والے صارفین اب 600 روپے ادا کریں گے، 1,000 روپے والے صارفین کو 1,500 روپے اور 2 ہزار  روپے والوں کو تین ہزار  روپے دینا ہوں گے۔

حکام کے مطابق گیس کی فی یونٹ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، مگر صنعت کاروں اور بڑی کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرندوں کے ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے لاہور ایئرپورٹ کی عارضی بندش

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم گیس کمپنیوں کے اخراجات پورے کرنے اور عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پوری کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

دوسری طرف شہریوں نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مزید بوجھ برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔