کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
ترکش ایئر کی پرواز کے بعد فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا/ فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز کے بعد فلائی جناح کے طیارے سے بھی دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔ فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر رہی تھی۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکراںے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی۔ بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندوں کراچی ایئرپورٹ اور اطراف بہتاط ہے۔ ڈی جی ایرپورٹ اتھارٹی زیشان سعید نے کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور فیومیگیشںن کرانے اور اضافی ںرڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرندے طیاروں کے لیے خطرناک ہوتے ہیں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا: وزیر داخلہ

دوسری جانب کراچی ائیرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرواز کراچی سے استبول کے لیے اڑان بھری اچانک طیارے سے پردہ ٹکرایا۔ ٹیکسی وے کے بعد اڑان کی تیاری کے دوران پرندہ ہٹ ہوا۔

طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پرندہ ٹکرانے کے سبب پرواز کی روانگی روک دی گئی۔ ائیر پورٹ ٹارمک پر انجینئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔ بارش کے بعد ائیر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہوجاتی ہے۔ کیڑوں کو کھانے کے لیے منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکراجاتے ہیں۔

ذرائع ائیر پورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بارش سے قبل فنل ایریا میں اضافی برڈ شوٹر تعینات کردیے تھے۔