
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور سے سوال ہوا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا آپ کے گلے شکوے دور ہوئے؟ اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں عمران خان کو جواب دہ ہوں، وہ میرے قائد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے سونپا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں اس چیز کا ذمہ دار نہیں ، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوچ کی عکاسی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب پراسیکوٹر کی کیس تیاری کی استدعا پر سماعت ملتوی
سردار علی امین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کیلئے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت نہیں تھی اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔