
یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ اسٹریٹ، سمن آباد اور مزنگ کے علاقوں میں کی گئی۔
معائنوں کے دوران، PFAکی ٹیموں نے ناقص کوکنگ آئل، باسی سبزیاں اور دیگر ممنوعہ اشیاء ضائع کیں۔ متعدد دکانوں میں ناقص صفائی، گندے فریزرز، زنگ آلود برتن، غیر معیاری اسٹوریج اور غیر صحت مند ماحول کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
ڈی جی محمد عاصم جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ناشتہ پوائنٹس کھلے نالوں کے قریب موجود ہیں، جہاں بدبو اور گندے واشنگ ایریاز صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ کئی مراکز کے پاس ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں، جیسے کہ عملے کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس اور آپریشنل ریکارڈ وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت
ڈی جی نے واضح کیا کہ ناقص اور غیر معیاری اجزاء کا استعمال سنگین صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے اور یہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
PFA نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی فوڈ سیفٹی خلاف ورزی کی اطلاع PFA ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔