
اس تبدیلی کا مقصد مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ تجربہ کار پیدا کرنا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ نیا نصاب جون 2026 سے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت طلبہ کو فقط روایتی اکاؤنٹنگ نہیں، بلکہ ڈیجیٹل دور کی ضروریات جیسے کہ ڈیٹا سائنس، آٹومیشن، سائبر سیکیورٹی اور اخلاقی ضوابط پر بھی عبوریت حاصل ہوگی۔
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس( ACCA) کے ہیڈ آف کوالیفیکیشن نے کہا کہ عالمی مشاورت کے بعد اس اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ مستقبل کے اکاؤنٹنٹس کو جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ممبران نہ صرف مالیاتی تجزیہ میں ماہر ہوں بلکہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اپنانے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟ نوٹیفکیشن جاری
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت انسانی مہارتوں کو چیلنج کر رہی ہے۔ ایسے میں سے اے سی سی (ACCA) کا یہ قدم پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق خود کو تیار کر سکیں، اور پورا اتر سکیں۔