
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جانزہ ادا کر دی گئی۔ جنازے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، سینئر حاضر سروس فوجی، سول افسران، افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میجر سید معیز عباس شہید نے انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا، بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہیدوں کا لہو ہمارے وطن کی طاقت کی بنیاد ہے، پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ غم اور فخر میں شریک ہے، شہداء کا خون قوم کے استحکام کی بنیاد ہے۔